ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)جامعہ عثمانیہ مریالی میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف قدیم دینی درسگاہ جامعہ عثمانیہ مریالی المعروف مدرسہ قاری محمد نواز فاروقی میںخماسی امتحانات کے سلسلے میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا پروقار انداز میں انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی جامعہ حفصہ للبنات کے مہتمم مولانا مفتی صاحبزاد غفاری،جامعہ محمودیہ فتح علی کے نائب مہتمم جمیعت علما اسلام کے سرگرم رہنما مولانا ساجد محمود،مدرسہ و مسجدختم نبوت کمشنری بازار کے مہتمم مولانا قاری خالد گنگوہی تھے جنہوں نے جامعہ کے خماسی امتحانات میں اچھے نمبر لینے والے توطلبا ء میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پرمہمانان خصوصی نے طلبا کرام کو نصیحت اموز بیان بھی فرمائے،اس تقریب میں جامعہ کے اساتذہ کرام منتظمین مجلس شوری کے سینئر ممبران شریک تھے اس تقریب سے جامعہ کے مہتمم جانشین قاری محمد نواز فاروقی ورہنما جمیعت علما اسلام ترجمان وفاق المدارس مولانا قاری محمد عمیر فاروقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہمارے اس قدیمی ادارہ میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور نظم صفائی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اسی وجہ سے تقریب تقسیم انعامات میں کمرہ صفائی اور اساتذہ و مدرسہ کی خدمت پر خصوصی انعامات دئیے گئے۔قاری محمدعمیرفاروقی نے مہمانوں کا شکریہ بھی اداکیا۔جامعہ کے خماسی امتحانات میں پورے درجہ کتب میں اول پوزیشن محمدیونس محسود نے حاصل کی ہے۔خدمت و ادب کا خصوصی انعام محمدطارق کودیاگیا۔صفائی کاخصوصی انعام کمرہ نمبر11کے طلبا کودیاگیا،تقریب کے آخر میں ملک وملت دینی مدارس بلخصوص فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور سانحہ ٹانک اڈہ ڈیرہ کے شہدا اور زخمیوں کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔