سخاکوٹ(مانند نیوز) مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اور وحشی اسرا ئیل کے آگے اکیلا چھوڑنا کسی بھی طور جائز نہیں غزہ کے ہسپتالوں اورنہتے فلسطینیوں پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری ریاستی دہشتگردی ہے۔ اسرائیلی بر بریت اور وحشت پوری دنیا اورعالمی اداروں کیلئے باعث شرم ہے۔ان خیالات کااظہار ویلج کونسل لطیفے سخاکوٹ کے چیئرمین علی رحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے پیچھے امریکہ اوردیگرمغربی طاقتوں کی مکمل پشت پناہی ہے جو کہ اسرائیل کواسلحہ،گولہ بارود اورمالی معاونت فراہم کررہے ہیں اسرائیل نے جنگ کے دوران انسانی حقوق کی بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی اور رہائشی مکانات، ہسپتالوں، مساجد اور نقل مکانی کرنے والوں پر بمباری کر کے ہزاروں مردوخواتین اور بچوں کو شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کے سربراہان سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے متحدہوجائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے