دیر (مانند نیوز)دیر بالا میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ کئی دکانداروں کیخلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردی گئی ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ واڑی بخت جہان نے واڑی بازار کا دورہ کیا جہاں غیر قانونی اور عارضی تجاوزات ہٹادیے اور ہدایات جاری کی کہ آئندہ کیلئے ممنوعہ جگہوں میں گاڑی کھڑی نہ کی جائے بصورتِ دیگر ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ اس کے علاوہ تحصیلدار شرینگل بلال سّید نے شرینگل اور ساونی بازار کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران بازار میں چکن کا کاروبار کرنے والے تمام دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ چکن کا کاروبار کرنے والے تمام دکانداروں کو ہدایت جاری کی کہ چکن کی خرید/فروخت کلو کی حساب سے کی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس کے علاوہ ساونی بازار کا دورہ کیا جہاں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں،سرکاری نرخنامہ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی،کم وزن،سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کی خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کی تحت پولیس سٹیشن شرینگل میں ایف آئی آر درج کی۔ دریں اثناء تحصیلدار آفسر جان نے کلکوٹ بازار کا دورہ کیا جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں چیک کیں اور خوراکی اشیاء کی معیار کا جائزہ لیا اور تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خورد ونوش حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کریں اور خودساختہ قیمتیں وصول نہ کریں اگر کوئی بھی دکاندار حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا تو ان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے