ملاکنڈ (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل خان نے بٹ خیلہ بازار کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران بازار سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی اور مختلف عام اشیاء کی دکانوں، پولٹری شاپس، قصائیوں اور سبزی فروش کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ تمام روٹس پر نئے کم کئے گئے کرایوں کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کیا گیا۔انہوں نے ڈرائیورز کو سختی سے حکومت کی جاری کردہ کرایہ نامہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر لیوی پوسٹ درگئی نے ملزم بصیر خان ولد امیر بہادر سکنہ خرکی سے 1202 گرام چرس جبکہ لیوی پوسٹ خار نے ملزم ثنائاللہ ولد سید گل سکنہ ڈھیری سے ایک عدد تیس بور پستول، نصب شدہ میگزین اور پانچ عدد راؤنڈ برآمد کئے گئے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے