حویلیاں (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر لبنی اقبال کی زیر نگرانی حویلیاں میں تجاوزات آپریشن۔اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک ثمینہ ظفر،تحصیلدار چوہدری اعجاز اور ٹی او آر عائشہ طاہرہ بھی ہمراہ تھیں۔آپریشن کی اطلاع پر ریڑھی بانوں سمیت تھڑے غائب ہو گئے تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی طرف سے حویلیاں میں عوامی مطالبہ پر گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال کی زیر نگرانی تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک میڈم ثمینہ ظفر، تحصیلدار چوہدری اعجاز احمد، ٹی او آر حویلیاں عائشہ طاہرہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او نذیراحمد سمیت ٹی ایم اے سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے اپنی نگرانی میں تھڑوں اور ریڑھیوں سمیت گاڑیوں کے چالان کئے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات آپریشن میں سرکاری اداروں سمیت سول سوسائٹی اور تاجر برادری کا تعاون ضروری ہے شہر کو بے ہنگم ٹریفک اور غیر قانونی تجاوزات سے مکمل اور مستقل بنیادوں پر ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی شخص کو رزق حلال سے نہیں روکتی لیکن جو کاروبار فٹ پاتھ اور روڈ کے لئے مشکلات پیدا کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی آپریشن کے دوران سینئر نائب صدر ایوان تجارت نصیراحمدعباسی اور سردار ناصر محمود نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال کو تجاوزات آپریشن کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔