ہنگو (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں لوئر انٹر میڈیٹ اپر اور پی اے ایس آئی کورس مکمل کرکے تربیت پانے والے 239خواتین سمیت مجموعی طور پر 2573 پولیس افسران او ر ریکروٹس پاس آؤٹ ہونے کے موقع پر سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور اورکمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈی آئی جی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف کے علاوہ اعلیٰ پولیس افسران اور علاقہ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمان خصوصی آئی جی اختر حیات خان گنڈا پورنے پریڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ کالج کے مسائل بیان کئے پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اختر حیات خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے تاریخی قربانیاں دی ہیں۔کم وسائل کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس بہتر انداز میں دہشت گروں کا مقابلہ کررہی ہے۔تقریب کے موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں نے حلف وفاداری اٹھانے سمیت ملک وقوم کیلئے پرعزم رہنے کا بھی اعادہ کیا۔تقریب میں پاس آؤٹ ہونے پولیس افسران اور اہلکاروں کے چاک و چوبند دستوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔تقریب کے آخر میں اے ٹی ایس کمانڈو ز نے نشانہ بازی کے مختلف بہترین کرتب بھی پیش کئے۔تقریب کے موقع پر تربیت کے دوران بہترین کاکردگی کے حامل مرد اور خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے