وانا (مانند نیوز ) ڈرگ یونین ایسوسی ایشن نے ڈرگ انسپکٹر صبعت اللہ وزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا جنوبی وزیرستان لوئر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ گزشتہ کئی روز سے ان کے درمیان غلط فہمی آئی تھی، جس کی وجہ سے جنوبی وزیرستان کے ڈرگ یونین اختجاج پر تھے، آج وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیف الرحمن وزیر کی کوششوں سے ڈرگ یونین اور ڈرگ انسپکٹر صبعت اللہ وزیر کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئی، پریس کانفرنس میں وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیف الرحمن وزیر نے کہا کہ جیسا کہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ہمارے علاقے کے لوگ کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اسلئے ہمارے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ڈاکومنٹس میسر نہیں، اور پاکستان کے مین انسٹی ٹیوشن سے ہم کافی دوری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن بندوں کے پاس سرٹیفیکیٹ موجود ہے وہ موقع پر لگائیں اور جس بندوں نے لائسنس کے حصول کیلئے ایپلائی کی ہے، وہ مکمل ہونے کے بعد لائسنس لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈرگ یونین کی اختجاج سے وزیرستان کے عوام کو کافی مشکلات درپیش تھا، آج کامیاب مذاکرات کے بعد اختجاج ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر صبعت اللہ وزیر کی جو ذمّہ داریاں ہے وہ اپنی ذمہ داریاں اچھی طرح نبھائے گا، ڈرگ یونین اس کا ساتھ دیں گے۔ ڈرگ یونین کے صدر حضرت اللہ وزیر نے کہا کہ کل سے ہمارا اختجاج ختم ہوگا، تمام پرائیویٹ ہسپتال اور میڈیکل سٹور کھول دیا جائے گا۔ڈرگ یونین کے صدر حضرت اللہ وزیر نے وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیف الرحمن وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ڈرگ انسپکٹر صبغت اللہ وزیر نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی، تو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر نائب صدر محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد اقبال، سیکرٹری رحمت اللہ، نائب سیکرٹری آمان اللہ وزیر، ریحان اللہ وزیر، عجب خان، نورمحمد اور تحصیل شکئی کے صدر عبدالحکیم موجود تھے۔