ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)تھانہ کڑی خیسور پولیس کی کاروائی،3 ملزمان گرفتار،1555 گرام چرس برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت تھانہ کڑی خیسور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے شاہ زین ولد محمد مسکین قوم فقیر سکنہ جھوک وینس کے قبضہ سے 510 گرام چرس اور فضل الرحمن ولد عبدالکریم قوم موچی سکنہ جھوک وینس کے قبضہ سے 520 گرام چرس جبکہ ایک اور کاروائی میں سید تنویر عباس ولد غلام اصغر شاہ سکنہ کچہ گجرات کے قبضہ سے 525 گرام چرس برآمد کرکے تینوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمات درج اور ملزمان کو بند بحوالات کردیا۔