ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)ڈی پی او ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کا کا دور افتادہ پولیس چوکیوں کا دورہ،علاقہ مشران سے جرگہ،عوام کے تعاون سے ہی علاقہ میں قیام امن ممکن ہے،عبدالرئوف بابر قیصرانی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے دور افتادہ علاقوں میں قائم پولیس چیک پوسٹوں اور چوکیات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مشران کے جرگہ میں شرکت کی اور مشران سے خطاب کیا، علاقہ مشران نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ علاقہ مشران کے تعاون بغیر علاقہ میں امن وامان کا قیام ممکن نہیں، عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔ آخر میں علاقہ مشران اور ڈی پی او ڈیرہ نے امن و امان کیلئے دعا کرائی۔