جکارتہ (مانند نیوز ڈیسک)انڈونیشیا نے کہا ہے کہ غزہ میں ہسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کا اسرائیلی الزام جھوٹ کا پلندہ ہے۔انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان اقبال محمد نے ہسپتال کے حوالے سے ان بیانات کو مسترد کر دیا اور کہا غزہ میں ہسپتال کے نیچے سرگوں کی موجودگی کا اسرائیلی الزام بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ہسپتال کو چلانے والی خیراتی انجمن (MER-C) نے اس بات کی تردید کی کہ ہسپتال حماس کے زیر استعمال تھا۔ایسوسی ایشن کے صدر سربینی عبد المراد نے جکارتہ میں کہا کہ اسرائیل ہم پر جو الزام لگا رہا ہے وہ غزہ میں انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ کرنے کا بہانہ ہو سکتا ہے۔ سربینی عبد المراد نے کہا کہ آئی ڈی ایف کے الزامات ہم پر حملوں کو جواز فراہم کرنے کا بہانہ ہیں۔ اس لئے ہم ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔حماس مسلسل اسرائیلی الزامات کی تردید کرتی ہے کہ اس کے جنگجوئوں نے ہسپتالوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کا استعمال کیا۔اسرائیلی حکام کے مطابق، 7 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں، ایک ماہ سے اسرائیل محصور غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے