اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن کا تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں بیرسٹر گوہر اوربابر اعوان موجود تھے۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔پی ٹی آئی وفد نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے آگاہ بھی کیا۔