اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے۔بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔