لاہور(مانند نیوز ڈیسک) حکیم الامت،شاعر مشرق،مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر لاہور میں مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔علامہ محمد اقبال کے 146ویں یومِ پیدائش پر پنجاب رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال کے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے مزارِ اقبال پر پھول رکھے۔کموڈور ساجد حسین نے مزارِ اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے۔ پاکستان رینجرز اور پاکستان نیوی کے دستوں نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی۔