اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے۔ تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔ نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرات رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبہ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے جو فضائوں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔ دستاویزی فلم میں اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے