چارسدہ(مانند نیوز ) جماعت اسلامی اور چارسدہ کے تاجر برادری نے اسرائیلی اور امریکی مصنوعات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، چارسدہ کے تمام تاجر، چارسدہ کے تمام بازاروں سے اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے خاتمے کے لیے کمیٹیاں قائم کی گئی، چارسدہ کے تمام کاروباری حضرات اسرائیلی اور امریکی مصنوعات نہ رکھنے کو یقینی بنائیں,چارسدہ کے تمام عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسرائیلی اور امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کو کامیاب کرنے میں ہمارے ساتھ دیں تفصیلات کے مطابق آج جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے ھیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پڑانگ روڑ چارسدہ میں اسرائیلی منصوعات سے بائیکاٹ کے لیے تاجر، صحافی اور وکلاء برادری کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت شاہ حسین ایڈووکیٹ امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ منعقد ہوا اجلاس میں حاجی صدیق اللہ وائس چیئرمین انجمن تاجران کے پی، افتحار حسین صدر تاجر اتحاد ضلع چارسدہ اورحبیب اللہ، شیراز خان جی ایس متحدہ شاپ کیپر ضلع چارسدہ، رحم شاہ باچہ جی ایس آل تاجر فیڈریشن ضلع چارسدہ اور دیگر وکلاء، صحافی برادری اور جماعت اسلامی چارسدہ کے زمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں چارسدہ کے تاجر برادری نے اسرائیلی مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کے حمایت کا اعلان کر کے اسرائیلی منصوعات فروخت نہ کرنے کا عزم کیا اور بازار سے اسرائیلی منصوعات کے خاتمہ کے لیے جلد لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اجلاس میں عوام سے اپیل کی کہ اسرائیلی منصوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے بائیکاٹ مہم کو کامیاب کرنے میں حصہ لیں کر اہلیان فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں اجلاس میں دیگر سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کو اپیل کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ میں حصہ لے کر اسلام پسندی کا ثبوت دیں