سخاکوٹ(مانند نیوز) مہاجر کیمپ درگئی کے خوڑ سے ایک نوجوان کی نعش برامد۔نعش کوشناخت کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی پہنچایا گیاجہاں پر انکی شناخت نعمت اللہ ولد اکبر خان سکنہ افغانستان حال مہاجر کیمپ سے ہوا۔یاد رہے کہ مقتول 3نومبر2023کودرگئی مہاجر کمیپ سے لاپتہ ہوا تھااور مقتول کے ورثاء نے لیویز تھانہ درگئی میں انکی گمشدگی کارپورٹ درج کیا تھااور آج انکی نعش سات دن بعد مہاجر کیمپ کے قریبی خوڑ سے برامد ہوا۔