سخاکوٹ(مانند نیوز) جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے ذمہ داران کااجلاس۔اجلاس میں عام انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اور مختلف ذمہ داران کو انتخابات کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی جس میں رشیداحمدقاضی کو پی کے 24کیلئے ناظم انتخابات مقررکردیا گیا جبکہ دیگر ذمہ داران میں جاسم علی ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزربرائے انتخابات، عبدالرحمان درانی کی بطور ناظم بیت المال اور اسی طرح دیگر شعبہ جات کے لئے ذمہ داران کاتقررکیا گیا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے ذمہ داران کاایک اجلاس دارالعلوم تعلیم القران سخاکوٹ میں زیر صدارت فضل وہاب منعقد ہوا۔جس میں ضلعی نائب امیر ونامزد امیدوار قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، ضلعی جنرل سیکرٹری ونامزدامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 24رضوان اللہ مہمند، تحصیل جنرل سیکرٹری رشید احمدقاضی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی نائب امیر ونامزد امیدوار قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اورضلعی جنرل سیکرٹری ونامزدامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 24رضوان اللہ مہمندنے کہا کہ جماعت اسلامی تحصیل درگئی سمیت پورے ضلع ملاکنڈ کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے عوامی تحریک شروع کرنے کساتھ ساتھ ضلع ملاکنڈ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائی گی۔ اگر عوام نے انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا توجماعت اسلامی قوم کومایوس نہیں کریگی اور بدامنی کے حوالے سے عوام میں پائی جانی والی بے چینی کودور کرکے ملاکنڈ کوامن کا گہوارہ بنائینگے۔نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے منشیات اور جرائم جیسے لعنت سے چھٹکارہ دلائینگے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل درگئی کو ہر دور میں ترقی سے محروم رکھا گیا ہے تحصیل درگئی میں تین بجلی گھروں کے باوجود ناروالوڈشیڈنگ اور بجلی پرمٹ کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے یہاں کے بجلی پر پہلا حق تحصیل درگئی اور ضلع ملاکنڈ کے عوام کا ہیں۔ اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر سہیل خٹک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعقیل محمداور مولانا عقیل الرحمان،نائب امراء جماعت اسلامی تحصیل درگئی مولانا عطاء الرحمان، ریاض محمد، جے یوتھ ملاکنڈ وتحصیل درگئی کے صدورحاضرمحمداور عارف شہزاد، نائب صدر جے یوتھ ملاکنڈپیرطارق حبیب، امیرجماعت اسلامی سخاکوٹ بازار ذاکر حسین، مصطفی گل، اسحاق خان، طیب شلمانی، عمرفاروق، شمس الاسلام، فقیرسید سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے