اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)عام انتخابات 2024 ء کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے قوانین میں تبدیلی کردی۔انتخابی ڈیوٹی کے لئے شارٹ لسٹ کئے گئے انتظامی افسران کا سروس ریکارڈ منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا،اچھی شہرت رکھنے والے افسران کے سروس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز)اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز)کے طور پر تعینات کیا جائے گا،گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او)کے طور پر تعینات کیا جائے گاجن کی ریٹائرمنٹ کی مدت ڈی آر اوز کے طور پر تعیناتی سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے،گریڈ 17 کے افسران کو ڈی آر اوز کی طرح ریٹائرمنٹ کے معیار کے ساتھ ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز)تعینات کیا جائے گا،گریڈ 16 کے افسران کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز (اے آر اوز)کے طور پر تعینات کیا جائے گاجن کی ریٹائرمنٹ کی مدت اس عہدے پر تعیناتی سے کم از کم ایک سال قبل ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن تمام پولنگ سٹیشنوں کے ہر بوتھ پر ایک اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر (اے پی او)تعینات کرے گا،کم از کم 6 ماہ کا تجربہ رکھنے والے افسران کو عام انتخابات 2024 کے دوران اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر (اے پی او)کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے