جدہ (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شہر محایل میں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے،۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو محایل، البرک، حلی اور القنفذہ کے ہسپتالوں میں منتقل کرا دیا۔واضح رہے کہ محایل روڈ کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے۔ یہاں متعدد خطرناک ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں جن میں بہت سارے لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور بیسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے