شرینگل(نمائندہ مانند) جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی نائب آمیر مفتی فضل غفور نے کہا کہ فلسطینی مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی وامریکء ظلم اس صدی کی خون ریزترین بربریت ہے۔ ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی شرمناک اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں دیر اسٹیڈیم میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت اور طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا انعقاد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر بالا نے کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان, مولانا اکرام الحق ضلعی آمیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مردان, مفتی طاہر اللہ درویش, مفتی رضوان, ضلعی آمیر جمعیت علماء اسلام دیر بالا مفتی سید احسان اللہ و دیگر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔مفتی فضل غفور و دیگر نے کہا کہ فلسطین کے نہتے معصوم شہری اکیلے نہیں ہیں سارا امت مسلمہ ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان ممالک کے سربراہان خواب خرگوش سے بیدار ہوکر مسلمانوں کے قبلہ اول کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب خراسان سے مسلمانوں کا لشکر نکل کر بیت المقدس کو آزاد کیا جائیگا کیونکہ یہ حضرت محمد ﷺ کی پیشن گوئی ہے۔مقررین نے کہا کہ اگر آج یہودیوں کی مدد کیلئے عیسائی سمیت عالم کفر یکجا ہوسکتا ہے تو مسلمان ممالک کیوں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے سے کتراتے ہیں۔آنہوں نے کہا کہ مسلم?مہ کے پاس سب سے زیادہ قوت و استطاعت موجود ہے ان کے پاس بہترین افواج, تیل, مزائل اسسٹم, ایٹمی طاقت سب کچھ موجود ہیں تو پھر کس بات کی ڈر ہے۔مقررین نے اسلامی ممالک کی تنظیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف لفظی مذمتوں سے کچھ نہیں ہوتا اسرائیل, امریکہ اور آن کے حواریوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائی جانی والی قیامت کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالا جائے۔مقررین نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کے اپنے ہی ٹینک خود ان پر چڑھائی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم الدین خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور اس عقیدے کو قائم کرنے کیلئے قادیانیت کے فتنے کا جڑ سے?کھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی بچوں, عورتوں اور بوڑھوں پر آگ برس رہی ہے ہزاروں شہید کر دئیے گئے لاکھوں بے گھر ہوگئے اور ایک عظیم انسانی المیہ پر مسلم ممالک کے حکمرانوں نے اب تک کوئی بھرپور ایکشن نہیں لیا۔مقررین نے کہا کہ اگر ان کو اجازت دی جائے تو ہزاروں لاکھوں کے تعداد میں مجاھدین اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔آنے والے مہمانوں نے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد پر تنظیم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت دیر بالا کے عہدے داروں اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا۔