ریاض (مانند نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے کے دوران 17ہزار 305 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں دو نومبر سے11نومبر2023کے درمیان ہوئی ہیں۔ گرفتار شدگان میں سے 10804اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،3890گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ2611تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 626 افراد گرفتار ہوئے جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، گرفتار افراد میں سے 57 فیصد یمنی،40 فیصد ایتھوپی اور دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔