پشاور(مانند نیوز) جائنٹ ایکشن کمیٹی(جیک) جامعہ پشاور نے آج ہونیوالے آل یونیورسٹیز ایمپلائز فٰڈریشن خیبر پختونخوا کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں جیک کے منعقد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈریشن کے ہڑتال میں اساتذہ کرام اور ملازمین اپنی شرکت کو یقینی بنائے اساتذہ کرام سے استدعا ہے کہ وہ کلاسز میں وقفے کے دوران احتجاج میں شریک ہو۔واضح رہے کہ فیڈریشن کی کال پر 13و14 نومبر کو لازمین اپنے اپنے جامعہ میں ہڑتال کے بعد فیڈریشن 15نومبر کو پیوٹا چوک میں دھرنا دینگے جو رواں ہفتے جاری رہے گا