پشاور(مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے زیراہتمام چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پشاور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت خواتین ونگ صدر سنیٹر روبینہ خالد منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں کثیر تعداد میں کارکنان و رخواتین عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پشاور آمد کے موقع پر ورکرز کنونشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور و غوص کرتے ہوئے مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پی پی پی اس ملک اور عوام کی حقیقی عوامی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دور میں جمہوریت کی بات کی، بلاول بھٹو اس قوم کی آخری امید ہے اور وہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے اس لیے اگر بلاول کا راستہ روکنے کی کوشش کی گی تو یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہو گی عوام کو اپنی مرضی سے اپنے نماندے منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ کسی طرف سے کوئی انگلی نہ اٹھے اور ملک میں حقیقی عوامی راج نافذ ہو سکے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے والہانہ استقبال اور ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا۔