لاہور(مانند نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے مونس الٰہی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مونس الٰہی نہ ہی گرفتار ہوئے اور نہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئے اس لئے انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔