اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالے شیشے والے گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر بائیکس چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ حسب معمول جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہوربنواز خان نے حسب معمول پولیس چیک پوسٹ بونی میں ناکہ لگاکر کالے شیشے والے گاڑیوں اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر بائیکس چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس موقع پر لوکل پولیس، ٹریفک پولیس اور لیویز فورس کے جوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دوران چیکنگ متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیے گئے اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مجوزہ قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس کے علاوہ کاروباری مراکز میں پرائس چیکنگ کا سلسلہ بھی حسب معمول جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسران روزانہ کی بنیاد پر کاروباری مراکز میں نرخناموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کے نرخنامے چیک کئے۔ انہوں نے دکانداروں کو نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بعد ازاں جنالی کوچ کا دورہ کیا جہاں موڑکہو اور تورکہو کے علاقوں کے لئے گندم کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے وہاں گندم کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا اور گندم کی معیار کو تسلی بخش پایا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال کو برفباری سے پہلے پہلے موڑکہو اور تورکہو کے دور دراز علاقوں کے لئے گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے