وانا (مانند نیوز) وزیرستان یوتھ فورم کے نومنتخب کابینہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب حلف برداری کے حوالے سے ایک اہم پروگرام منعقد ہوا، جس کے نومنتخب کابینہ سے ڈسٹرکٹ یوتھ افسر سردار علی نے حلف لیا گیا، پروگرام میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر جناب نوراللہ وزیر و دیگر نے بھی شرکت کی، بخت امیر سلیمان خیل صدر، جبکہ گل احمد محسود کو جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ یوتھ افسر سردار علی وزیر نے کہا کہ وزیرستان یوتھ فورم ایک زبردست پلیٹ فارم ہے جس سے ہمارے علاقے کے نوجوان مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لیکر آئیں اور ملکی و قومی ترقی میں کردار ادا کروائیں! انہوں نے کہا کہ ضرورت اب صرف اس بات کی ہے کہ ہمارے سامنے ایک واضح خاکہ اور منصوبہ بندی ہو کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوے کیسے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے- یہ کام حکومت، والدین، اساتذہ اور خود نوجوانوں، سب کو مل کر کرنا ہے۔ اس وقت چونکہ ہمارے مخاطب نوجوان ہیں اس لئے جو کام انہیں کرنا ہے اسی پر ہم زیادہ بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس انکی ہر مشکل میں ساتھ دے گا۔ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے۔