ملاکنڈ (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ زمین خان نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ایک قوی فریضہ ہے۔ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے پانچ سال تک کے عمر کے ہربچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے 27 نومبرسے جاری ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرصادق شاہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاربھی موجود تھے۔اس موقع پر کوارڈینیٹرڈاکٹرنجیب نے اجلاس کے شرکاء کو بتایاکہ جاری ہونے والی پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ40 ہزار ایک سو ساٹھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلایے جارہے ہیں اور اس کے لیے ٹوٹل733 ٹیمیں تشکیل دی ہے جن میں 631موبائل ٹیمیں،49ٹرانزٹ ٹیمیں اور 52فکس ٹیمیں مختلف ہسپتالوں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سیکورٹی کو بھی بندوبست کیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو سختی سے تنبہ کی ہے کہ وہ اس مہم کے دوران پانچ سال تک تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائیں اور اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی ہوسکے۔