ہزارہ (مانند نیوز)ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ایبٹ آبادکی جانب سے ڈویژنل پبلک سکول سلہڈ میں ٹریفک آگائی پروگرام کا انعقاد۔ٹریفک آگائی پروگرام میں ٹریفک قوانین سے آگائی دینے کے ساتھ ساتھ طلباہ و طالبات کو سڑک پر پیدل چلنے کے اصولوں سے متعلق بتلایا گیا۔ڈی آئی جی ہزارہ اعجاز خان کی ہدایت پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک عارف جاوید خان کی زیرنگرانی حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام اور طلباہ و طالبات کو سڑک کے قوانین سے آگائی دینے کے حوالے سے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ایبٹ آباد کا ڈویژنل پبلک سکول سلہڈ ایبٹ آباد میں آگائی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ذولفقار علی اور انکی ٹیم، استاتذہ اکرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلباہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر انسپکٹر ذولفقار علی نے سکول کے طلباہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے آگائی دینے کے ساتھ ساتھ روڈ پر پیدل چلنے کا طریقہ کار، سڑک کراس کرنے کا طریقہ، دوران موٹر سائیکل رائیڈنگ حفاظتی اقدامات، والدین کے ساتھ یا خود دوران ڈرائیونگ کن باتوں سے التجاب کرنا چائیے اور کن باتوں پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنی چائیے کے حوالے سے خصوصی طور پر آ گائی دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کی فلاح کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی طلباہ و طالبات کو آگائی دی گئی۔