سوات(مانند نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت یونیورسٹی آف سوات چارباغ میں 26نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور،سوات یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر حضرت بلال،ڈائریکٹر ورکس انجنیئرحبیب رشید،اسسٹنٹ پروفیسر خیبر میڈیکل یونٹ سمیع سراج،ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاونٹس سوات روح اللہ،اسسٹنٹ کمشنر چارباغ محمد یار خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن ایم ڈی کیٹ عمراحمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی I منیرخان حلیم ز ئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IIبابوزئی محمد عامر، ایس ایس پی ٹریفک باشاہ حضرت،ایس پی سپیشل برانچ اکبرزیب، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شیر خان،ٹی ایم او چارباغ عرفان خان،ایڈیشنل ایکسین پیسکو حضرت حسین اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں 26نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرسوات نے کہا کہ شفاف ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے تمام محکمے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں، سکیورٹی، پارکنگ، خوشگوار ماحول،پانی اور میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں اوردیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف و شفاف انعقاد کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اپنے وقت پر مکمل کیے جائیں اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے امتحانی مٹیریل کی سیکورٹی کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنرسوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے مزید کہا کہ موثر ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے اور امیدواروں کیلئے آگاہی بینر بھی لگائے جائیں۔