باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں 27 نومبر 2023 سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد، محکمہ صحت، ایجوکیشن، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور ڈی ای او سی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں این اسٹاپ آفیسرڈاکٹر عبد الرحمن نے 27 نومبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد ڈی پی او باجوڑ کو پولیو فرنٹ لائن ورکرز کو مناسب اور بروقت سیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے DEOC ممبران کومہم کے دوران تحصیل سطح پر TPEC اجلاس کا انعقاد،مائیکرو پلان کی اپڈیشن، ٹیموں کی ٹریننگ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو 27 نومبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے سختی سے احکامات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے