سخاکوٹ (مانند نیوز)سخاکوٹ بازار میں 5 دکانوں کو حکومتی ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سیل کردیاگیا۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزشاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے سخاکوٹ بازار میں اسلحہ ڈیلروں کے دوکانوں کا دورہ کیا۔ ریکارڈ اور دوسرے ضروری قانونی دستاویزات کو چیک کیا اور 5 دوکانوں کو حکومت کے طرف سے وضع کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔ اسکے علاوہ سخاکوٹ بازار میں پرائس چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔ اس کیساتھ ساتھ زرآباد چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ گاڑیوں کی چیکنگ کی اور متعلقہ سیکورٹی انچارج کو ضروری ہدایات جاری کی۔