پشاور(مانند نیوز) اسلامیہ کالج پشاور،شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام طلباء کی آگاہی کیلئے ایک روزہ انسداد منشیات سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر مظہر حسین تھے جبکہ اس موقع پر شعبہ سیاسیات کے چئیرمین ڈاکٹر امیر اللہ خان فیکلٹی ممبرزا ور کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے تقریب کا بقائدہ اغاز طالب علم حسنین نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ قومی ترانے کے بعد چیئرمین ڈاکٹر امیر اللہ خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ تعاون کی مختصر تاریخ اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا جبکہ بریگیڈیئر مظہر حسین نے بطور مہمان سپیکر اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی کاوشوں پر ایک جامع لیکچر دیا اور سوال و جواب کے سیشن میں طلباء کے سوالات کا جواب بھی دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر امیر اللہ کی کاوشوں اور طلباء کے اس طرح کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر واجد یوسف نے بھی طلباء سے پریزنٹیشن دی۔