پبی (مانند نیوز )نوشہرہ کے سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر قاضی شاہد صمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہو ئی جس میں آرمی کے آفیسر کنیٹ بورڈز اور سیول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر قاضی شاہد کو تحائف اور شیلڈ پیش کئے اس موقع پر نیا سٹیشن کمانڈر سلیمان خالد اور لیفٹینٹ کرنل جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر قاضی شاہد صمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے نوشہرہ میں سیلاب اور پولیو مہم میں قابل تعریف خدمات انجام دیئے ہیں اور نوشہرہ کے عوام کے لیے ایک مسیحا سے کم نہیں تھے۔