اورکزئی (مانند نیوز )لوئر اورکزئی کلایہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خیبر کالج آف ڈینٹیسٹری اور اے سی لوئر حمزہ عباس کے تعاون سے ایک روزہ فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 9فی میل ڈاکٹرز سمیت27ڈاکٹروں نے حصہ لیکر 350مریضوں کامعائنہ کیا اور مفت ادویات تقسیم کئے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی سید حمزہ عباس اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اسفند یار خالد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد عوام کو ڈور سٹپ پر صحت کے سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے خیبر کالج آف ڈینٹیسٹری کے تعاون سے ایک روزہ ڈینٹل میڈیکل کیمپ لگایا گیا تھا جس میں فی میل ڈاکٹر زسمیت 27ڈاکٹروں نے شرکت کی ڈاکٹروں نے میل فی میل اور بچوں سمیت 350سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں علاقہ عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنرز حمزہ عباس اسفند یار خالد اورخیبر کالج آف ڈینٹیسٹری کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے