اپر چترال (مانند نیوز )اپر چترال کے علاقہ وریجون موڑکہو میں دو روزہ جشن خزان پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدالکریم تھے۔فائنل میچ میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ اور موجودہ پولو کھلاڑیوں، علاقے کے عمائدین، منتخب نمائندگان اور کثیر تعداد میں پولو سے محبت رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔فائنل میچ زبردست انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ فائنل میچ شاہی پولو کلب دراسن اور ہیڈکوارٹر وریجون کے پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ہیڈکوارٹر وریجون پولو ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں ایک کامیاب اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پولو ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو مبارکباد دی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے جیتنے والے اور رنراپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے