نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک)نوشہرہ کے دیہاتی علاقے جلوزئی شاہ بڑہ میں زہریلی چائے پینے سے ایک مزدور جاں بحق اور8کی حالت غیر ہوگئی۔پولیس کے مطابق کھیتوں میں 8 مزدور کام کررہے تھے،اس دوران چائے بنائی، چائے پیتے ہی تمام مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی،8 مزدوروں میں سے ایک مزدور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی اورچائے کے نمونے کو لیبارٹری بھجوایا دیا گیا۔