لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انشااللہ اب اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے۔سابق وزیراعظم اور صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے،بلوچستان اور پاکستان کیلئے یہ ایک پرمسرت موقع ہے جب بلوچستان سے کئی سیاسی قد آور اور محترم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کی۔صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لئے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت نے گوادر میں بند پڑے کئی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا تھا جن کا آغاز میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم 2014-15میں کیا تھا، انشااللہ اب اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے اور ہم سب بطور ان کی ٹیم کے ترقی کے اس سفر کو مل کر آگے بڑھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے