ایبٹ آباد (مانند نیوز)پیٹرول کی فی لیٹر مقدار کی چیکنگ کے حوالے سے ضلعی افسران ایبٹ آباد کی کاروائیاں جاری۔اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے تحصیل حویلیاں میں پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پیٹرول پمپس کے معائنے کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر مقدار کا معائنہ آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا جائزہ، مالکان کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔