ایبٹ آباد (مانند نیوز)پبلک ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف مقامات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا گاڑیوں کا معائنہ۔آر ٹی اے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرایوں میں اضافے کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری.ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایبٹ آباد ارشد محمود نے ٹریفک وارڈن پولیس کے ہمراہ مانسہرہ روڈ پر چلنے والی سوزوکی اور ویگنوں کا معائنہ کیا اور آر ٹی اے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کی معطلی کے بعد کرایہ کم نہ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کرایہ سے متعلق اپنی شکایات نوٹ کروائیں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد: 09929310553۔بعد میں انہوں نے مانسہرہ روڈ منڈیاں سٹرک کے اطراف عارضی تجاوزات کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل اور ٹریفک کی روانی کے بحال کرنے کے حوالے سے عارضی تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے فٹ پاتھ، پیدل راستوں اور سٹرک پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے تجاوزات کو ہٹا یا۔