شبقدر(مانند نیوز)مٹہ مغل خیل شبقدر۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 کے طلباء کا مستقبل داؤپرلگ گیا۔9اساتزہ کی اسامیاں خالی ہونے سے طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ محکمہ تعلیم جلدازجلداساتزہ کی کمی کو پوراکرے بصورتِ دیگر احتجاج کرنیپرمجبورہوجائیں گے۔ والدین کا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق شبقدرکے علاقہ مٹہ مغل خیل میں واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 میں کافی عرصے سے اساتزہ کی اسامیاں خالی پڑیں ہیں۔ ان میں سے چندایسے اساتذہ تھے جن کی یہاں سے ایک سال پہلے دوسرے سکولوں کو ٹرانسفر ہواتھا لیکن یہاں آج تک وہ کمی پوری نہ ہوئی۔ ان میں سے 2ایس ایس ٹی،2 ایس ایس ٹی (جنرل),3سی ٹی،2 پی ای ٹی اور1 عدد ڈی ایم کی اسامیاں خالی ہیں۔ پیریڈز نہ لگنے کی وجہ سے طلباء کے مستقبل تاریک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ سکول میں موجود اساتذہ کو بھی کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پیریڈز نہ لگنے کی وجہ سے اکثر طلباء نے سکول آنا بھی چھوڑ دیا ہے۔سکول پرنسپل کی طرف سے کئی بارمحکمہ تعلیم کو خط بھی لکھا گیا کہ سکول میں موجود سٹاف کی کمی کو پوراکیا جائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔محکمہ تعلیم کی مسلسل لاپرواہی سے طلباء کی مستقبل داؤپرلگ گیا۔طلباء کے والدین نے محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کی حال پررحم کیا جائے اوران کے لئے اساتذہ کا بندوبست کرے تاکہ ان کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ جائے ورنہ ہم بچوں کی مستقبل کی خاطر احتجاج کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔