پشاور(مانند نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کا قیام اسکی اولین ترجیح ہے جس میں تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کرکے اس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گوجر قبیلے کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔جس کی قیادت حاجی شہزاد گجر کررہے تھے، وفد ایڈووکیٹ شیر بہادر، ایڈووکیٹ وقار شہزاد اور ایڈووکیٹ عبدالعزیز بھی تھے۔وفد نے آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کو تجویز پیش کی کہ پولیس کانسٹیبلز اور جونیئر افسران گجری بولنے والے افراد سے بھی بھرتی کئے جائیں اس سے پولیس کے استعداد کار بڑھانے میں مدد ملے گی، تفتیش میں آسانی آئے گی اور روزانہ کی پولیسنگ کو بہتر بنایا جائے گا۔کیونکہ گجری بولنے والی قوم مالاکنڈ ڈویژن میں آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ اس موقع پر آر پی او نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا لیا اور وفد کو یقین دلایا کی پولیس جوانوں کی آئندہ بھرتی کے دوران اس پر غور کیا جائے گا۔اس موقع پر انہیں روایتی ٹوپی (پکول)بھی پہنایا گیا۔اورشیلڈز پیش کیا گیا