اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز 3روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی فوجی دوروں کے تبادلے ہوئے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے