اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق،جسٹس طارق محمودجہانگیری نے 190 ملین پائونڈزسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیرموثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 نومبر کو 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی تھی جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیرموثر ہونے کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمودجہانگیری نے جاری کیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درخواست غیر موثر ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، 10اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، وہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کرسکتے ہیں۔فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی، نیب نے گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر ہوجاتی ہے، عدالت درخواست میں گرفتاری کی قانونی حیثیت کاجائزہ نہیں لے سکتی۔