کاغان (مانند نیوز ڈیسک)سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل سیف الملوک روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی، برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔وادی کاغان کے علاقے میں حالیہ برفباری کے باعث جھیل روڈ ناران بند ہوگیا تھا جس کے بعد سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھاری مشینری لگا کر برف ہٹانا شروع کردی۔ ڈی جی اتھارٹی محمد طارق خان کے مطابق برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور خوبصورت مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہمارا اولین مقصد ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے