سخاکوٹ(مانند نیوز) ایشین اوپن انٹر نیشنل تائیکوانڈومقابلوں میں ملاکنڈ کی تاریخ کا پہلا انٹرنیشنل تائیکوانڈومیڈل جیتنے اور بہترین کارکردگی کرنے والے سخاکوٹ ضلع ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نعمان خان کے حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں سخاکوٹ سٹیڈیم خصوصی تقریب کا نعقاد۔نعمان خان کو سخاکوٹ بازار سے جلوس کی شکل میں سخاکوٹ سٹڈیم لایا گیا جہاں پر انکو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ا ن پر پھول نچاور کئے گئے۔اس موقع پر ڈی ایس او ملاکنڈ رفیع اللہ خان، ویلج کونسل چیئرمینان ساجد حسین مشوانی، سبزعلی خان، یوتھ ممبر عادل خا ن خٹک، ڈاکٹر جمال شاہ، ممتاز سماجی کارکن واجد علی شاہ، جے آئی کے یوتھ صدر عارف شہزاد، برائٹ مون کے اونرشاہ ولی خان، نعمان خان کے والد اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ کی تاریخ میں پہلی بار نعمان خان نے میڈل جیت کر علاقہ اور ملک کانام کاروشن کیاجو کہ یہاں کے ٹیلنٹ کی منہ بولتا ثبوت ہے مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ اور خاص کر سخاکوٹ ایک مردم خیز مٹھی ہے اگر یہاں کے کھلاڑیوں کوبنیادی سہولیات فراہم کئے گئے تو یہ بین الاقومی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرینگے کھیل کود انسان کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس او ملاکنڈ رفیع اللہ خان نے نعمان خان کو شیلڈ پیش کیا جبکہ ممتاز سماجی واجد علی شاہ اور برائٹ مون کے اونر شاہ ولی خان نے انہیں کیش فرائز دیا.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے