لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد فوادکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ نور زالی خان نے کمبڑ بازار کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران مختلف جنرل سٹورز، چکن شاپ، سبزی، فروٹ شاپ اور ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں، سرکاری نرخ نامہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی، گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامہ نہ رکھنے پر متعدد دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیاجبکہ مختلف دوکانداروں کو ناقص صفائی اور سرکاری نرخ نامہ نہ رکھنے پر وارننگ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر دوکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکار کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کریں اور صفائی ستھرائی کا انتظام بہتر کرے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گئی۔اسی طرح انہوں نے مختلف پیٹرول پمپس کے بھی وزٹس کیے اورپمپ مالکان کو سرکاری نرخ پر تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے