شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تبدیل ہونے والے سپرٹنڈنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن شانگلہ اجمل خان نے کہا ہے کہ ان کا شانگلہ میں گزارا وقت یادرہے گا۔اپنے دورِ ملازمت میں انھوں نے شانگلہ میں انوسٹی گیشن پولیس کی صلاحیت کار میں اضافے سمیت انوسٹی گیشن پولیس کو حق اور سچ پر اتفاق کرنے پر زور دیا اور انوسٹی گیشن کو جدید طریقہ کار سے لیس کرنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور لواحقین کو فوراً انصاف کی فراہمی کے لیے کاوشیں کی۔ تبدیل ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن اجمل خان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں گزارے گئے چھ ماہ ان کے سروس کے بہترین لمحات ہیں جن کو وہ نہیں بھول سکتے۔ انوسٹی گیشن آفس ہیڈ کوارٹر الپوری میں منعقدہ ان کے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایس پی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل بارودین الدین خان کا کہنا تھا کہ اجمل خان کا شمار بہترین پولیس افسران میں ہوتا ہے انھوں نے دہشتگردی کے دوران بے پناہ خدمات سرانجام دی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کام کیا ان کے شانگلہ میں بطور انوسٹی گیشن ایس پی تعیناتی کے بعد انھوں نے کوشش کی کہ ملزمان کو سخت سزا ملے اور انوسٹی گیشن پولیس کو ہدایت بھی کرتے رہیں کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات میں اپنی ذاتی دلچسپی لے اور بھرپور صلاحیت دکھائیں۔ تبدیل ہونے والے ایس پی اجمل خان کی الوداعی تقریب میں سب ڈویژنل پولیس افیسر ہیڈ کوارٹر جہانزیب خان، سب ڈویژنل پولیس افیسر سرکل شاہ حسین خان، سب ڈویژنل پولیس افیسر پورن سرکل شیر حسن خان، انسپکٹر عثمان منیر سمیت انوسٹی گیشن اور آپریشنل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تبدیل ہونے والے ایس پی اجمل خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے