شانگلہ(مانند نیوز) بلوچستان کوئٹہ کے علاقے شارگ اور سندھ حیدرآباد کے علاقے لاکڑا کول مائنز میں دو مختلف حادثات۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے3 کان کن مزدوزجان بحق ہو گئے۔جان بحق مزدوروں میں امین کول کمپنی لاکڑا حیدر آباد میں 2مزدور فرہاد علی ولد سید رحیم،نجیب اللہ ولد خان ڈاٹ فال ہونے کی وجہ سے جان بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ضلع شانگلہ گاؤں شاہپور ڈھیریئ تحصیل الپوری سے ہیں جبکہ بلوچستان شارگ پی ایم ڈی سی میں گزشتہ رات کو دوران کام شانگلہ پیرآباد میاں کلے کا رہائشی شاکر ولد محمد ظاہر مائن میں گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لا کر رات کو چل بسا۔آئے روز کوئلہ کے کانوں میں شانگلہ کے لوگوں کے ساتھ حادثات معمول بن چکے ہیں۔ کان کنی سے وابستہ شانگلہ کہ ہزاروں مزدور کی تو نہ رجسٹریشن ہے اور نہ ہی کوئی دوسری سہولت میسر ہے۔2013 میں کی گئی سروے کے مطابق شانگلہ میں 65 فیصد سے زائد لوگوں کا دارومدار براہ راست کوئلہ کان سے ہیں تا ہم شانگلہ میں ان کوئلہ کان کنوں کے لیے نہ تو کوئی ہسپتال ہے نہ ان کے بچوں کے لیے سکول اور نہ کوئی دوسری سہولت موجود ہے۔وقت کی ضرورت ہے کہ شانگلہ سمیت تمام کوئلہ کان مزدوروں کو قانونی دائرے میں لایا جائے۔پہلے ان تمام مزدوروں کے کوائف اکھٹا کئے جائے اور رجسٹریشن کی جائے تمام کوئلہ کان لیز ہولڈرز کو رجسٹر کیا جائے،غیرقانونی اور سیل کوئلہ کانوں کی بندش کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئے روز ان حادثات کا روک تھام ہوسکیں،مزدوروں کو ان کا حق ملے اور حادثے کے صورت میں ان کے جائز حقوق میسر ہوسکے۔