پبی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر ناصر محمود کا ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر خٹ کلے کا دورہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ کاشف خان نے ان کا استقبال کیا ریسکیو 1122 نوشہرہ کے چاک و چوبند دستے نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خان نے ڈی پی اؤ نوشہرہ کو ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق بریف کیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں شب و روز خدمات کی فراہمی کے لئے الرٹ رہتے ہیں جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر ناصر محمود نے ریسکیو 1122نوشہرہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار اپنی خوشیوں کو عوام الناس پر قربان کر دینے والے وہ شیر جوان ہے جو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ڈی پی او ناصر محمود نے ریسکیو1122 کنٹرول اور اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور جہاں پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف خان نے کہا کہ ریسکیو سروس کی ایمبولینس کا شمار دنیا کی بہترین ایمبولینسز میں کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام الناس کو کسی بھی حادثے کے دوران بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ اسپتال منتقل کیا جاتا ہیں تاکہ قیمتی انسانی جان کو بروقت بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے بم دھماکوں روڈ ٹریفک حادثات عمارت گرنے اور دیگر قدرتی اور ناگہانی ایمرجنسیز کے دوران زخمیوں کو موقع پر بھی طبی امداد فراہم کر چکے ہیں اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے اور دیگر ایمبولینسز سے بالکل مختلف اور سٹیٹ آف دی آرٹ ایمبولینس ہیں اخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نوشہرہ نے مستقبل میں ریسکیو 1122 اور نوشہرہ پولیس کے آپسی تعلقات کی بہتری اور ایمرجنسی صورت حال میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہ کر متحدہ فورس بن کر کام کرنے کے حوالے سے مل کر تعاون کا عہد کیا اور بہترین کار کردگی پر ریسکیو اہلکاروں کے ا عزاز میں شیلڈ اور تحائف بھی پیش کئے گئے.