شرینگل(نمائندہ مانند)تنظیم اساتذہ پاکستان دیر بالا کے ضلعی انتخابات مکمل،بختیار زمین صدر،تاج الدین مجاہد سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصیلات کی مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان دیر بالا کا سالانہ اجتماع ارکان تنظیم منزل دیر میں منعقد ہوا۔جس میں گزشتہ دو سال کے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دیر بالا کے تمام تحصیلوں سے تنظیم کے اراکین نے شرکت کی۔جہاں پر سابقہ کابینہ کا احتساب بھی کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ دو سال کیلئے ضلعی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔جس میں کثرت رائے سے بختیار زمین صدر،مولانا فضل مالک نائب صدر،تاج الدین مجاہد جنرل سیکرٹری،محمد زادہ جوائنٹ سیکرٹری،بخت زمین خان سیکرٹری مالیات منتخب ہوگئے۔انتخابات کیلئے صوبائی زمہ دار حکیم سید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر نئے منتخب صدر نے کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کے سلجھے ہوئے افراد ہیں۔جو معاشرہ کو آگے لے جانے کیلئے بہترین افراد مہیا کرتے ہیں۔جس کیلئے ضروری ہے کہ اساتذہ کرام اپنے ڈیوٹی پر بھرپور توجہ دیں۔اور نو نہالان قوم کو ہر قسم چیلنجز کیلئے تیار کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے